لاہور، (ن) لیگ اور پی پی کے 65وکلاء کا کارکنوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ،پنجا ب میں مر حلہ وار بلدیاتی انتخابات کی حکومتی تجویز دھاندلی منصوبے کا حصہ ہے، چوہدری محمد سرور

جمعہ 14 اگست 2015 09:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے 65وکلاء نے سینکڑوں پارٹی کارکنوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرد یاجبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجا ب میں مر حلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی حکومتی تجویز دھاندلی منصوبے کا حصہ ہیں جیسے تحر یک انصاف مستر دکرتی ہے‘پنجاب میں رینجرز کی نگرانی میں ہی شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں ‘حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘حکمران ظالموں کے ”ترجمان “ کا کردار ادا کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف اقتدار نہیں ملک کی تر قی وخوشخالی کی جنگ لڑ رہی ہے ‘پنجاب میں ”گلوکریسی “کی وجہ سے عوام بے حال ہوچکے ہیں ‘ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی‘تحر یک انصاف کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے اپنے عزائم میں ناکام ہونگے ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں شیخوپورہ سے سابق جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن رانا زاہد محمودخان ایڈ وکیٹ ‘محمدبلال گادھی ایڈ وکیٹ ‘شیخ عثمان ایڈ وکیٹ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 65 وکلاء سمیت سینکڑوں کارکنوں سے ملاقات اور شاہدرہ میں سابق ایم پی اے میاں محمودکی جانب سے تحر یک انصاف کارکنوں کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر قائدین بھی شر یک ہوئے اپنے خطاب اور ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اپنی عوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول عوامی جماعت بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو لوٹنے اور قوم کو بحرانوں کے عذاب میں مبتلا کر نے کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے دونوں جماعتیں اپنی سیاسی موت کی راہ پر گامزن ہے اور عوام اپنے مستقبل اور مسائل کے حل کیلئے صرف پاکستان تحر یک انصاف کو ہی قابل سمجھتی ہے اور عمر ان خان کی قیادت میں پاکستان تحر یک انصاف بھی قوم کو مایوسی نہیں کر یگی اور انکو انکے حقوق دلانے کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنی عبر تناک شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے دھاندلی کے منصوبے بناتے ہیں اور پنجاب حکو مت کی مر حلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز بھی پنجاب میں دھاندلی کے منصوبے کا حصہ ہے جسکو تحر یک انصاف مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب میں مر حلہ وار کی بجائے ایک ہی بار بلدیاتی انتخابات کروائے جائے اور ان انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی کی بجائے رینجرز کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائے ۔