دہشتگردی کے ناسورکوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم پرعزم ہیں، وزیر اعظم،آپریشن ضرب عضب اس عزم کی علامت ہے، آزادی کی نعمتوں کے تقدس کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اورخیرسگالی کوفروغ دیناہوگا،آئیے عہدکریں کہ ہم ایمان اتحاداورنظم وضبط کے ساتھ پاکستان کومضبوط اورخوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں، یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پرتمام اہل وطن کومبارکباد

جمعہ 14 اگست 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پرتمام اہل وطن کومبارکبادپیش کرتاہوں ،علامہ اقبال نے ایک آزادخودمختارریاست کاخواب دیکھااورقائداعظم کے بے مثال قیادت نے اس خواب کوتعمیرکی شکل دی ۔

انہوں نے کہاکہ آئیے اس عہدکوتازہ کریں کہ ہم متحداوریکجان ہوکران مقاصدکیلئے جدوجہد کرتے ہیں جن کیلئے پاکستان حاصل کیاگیا۔ہمیں ان عظیم شہیدوں کوبھی یادرکھناچاہئے جنہوں نے آزادی کی خاطراپناسب کچھ قربان کردیاہے اورآج خوداحتسابی کادن بھی ہے ہمیں سوچناہوگاکہ ماضی کی کن غلطیوں کی وجہ سے ہم دوسری قوموں سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں کامل اتحادواتفاق کامظاہرہ کرتے ہوئے تعمیروترقی کرناہوگی ۔

دہشتگردی کے ناسورکوجڑھ سے اکھاڑنے کیلئے ہم پرعزم ہیں اورآپریشن ضرب عضب اس عزم کی علامت ہے ،۔میاں محمدنوازشریف نے کہاکہ آزادی کی نعمتوں کے تقدس کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اورخیرسگالی کوفروغ دیناہوگا۔آئیے عہدکریں کہ ہم ایمان اتحاداورنظم وضبط کے ساتھ پاکستان کومضبوط اورخوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں ۔امیدہے کہ پاکستان دن دگنی اوررات چوگنی ترقی کریگا