چین نے مسلسل تیسرے روز اپنی کرنسی یوآن کی قدر میں کمی کر دی

جمعہ 14 اگست 2015 09:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)چینی کرنسی یوآن کی قدر و قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی کر دی گئی ہے۔ بیجنگ میں زرِ مبادلہ کی تجارت کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک روز پہلے کی نسبت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں 1.11 فیصد کمی کی گئی ہے۔ گزشتہ دو روز میں پہلے ہی یوآن کی قدر میں 3.5 فیصد کمی کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ بیس برسوں سے زائد عرصے کے دوران چینی کرنسی میں کی جانے والی یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔

چین اپنے اس اقدام سے ملک کی برآمدی صنعت کو مستحکم بنانا چاہتا ہے، جسے جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین امید کر رہا ہے کہ کمزور کرنسی کی وجہ سے عالمی منڈی میں چینی برآمد کنندگان اپنے حریفوں کے ساتھ بہتر مقابلہ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :