میانمار کی حکمران جماعت کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 14 اگست 2015 09:26

میانمر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)میانمار کی حکمران جماعت یونین سالیڈیریٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین شوے من کو ملکی صدر تھین سین کے ساتھ اختلافات کے بعد عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں میانمار کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت نیپ یادیو میں حکمران جماعت یونین سالیڈیریٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے صدر دفتر کا گھیراوٴ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس پارٹی کے ارکان کو کمپاوٴنڈ سے باہر جانے سے روک دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سے بھرے کئی ٹرک بدھ کی شام ہی پارٹی ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے تھے۔ فوجی حمایت یافتہ حکومت کے رہنماوٴں کے درمیان نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناوٴ پر تناوٴ موجود تھا۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو بھی ان کے عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :