غلطی پر ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد ایاز خان سے معافی مانگتا ہوں،یاسر آفریدی،جھوٹے الزامات لگانے پر پشیمان ہوں ،فٹ بال کھلاڑی

جمعہ 14 اگست 2015 09:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بین الاقوامی کھلاڑی یاسر آفریدی نے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹاپر لگائے الزام کی تردید کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹاسے معافی مانگی ہے اور کہا کہ میں نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے تھے جس کیلئے میں پشیمان ہوں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں فاٹا جمناسٹک کے صدر حاجی معراج افریدی ، انٹر نیشنل کرکٹ کھلاڑی ریاض افریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر آفریدی نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ایک ایماندار آفیسر ہے اور اس میں شک نہیں کہ وہ فاٹا میں گورنرخیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی ویژن کو آگے بڑھارہا ہے ۔

انکی تعیناتی سے فاٹا میں سپورٹس کے شعبہ ترقی کے منازل طے کررہا ہے، لیکن چند مفاد پرست عناصر نے انہیں غلط گائیڈ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے جوغلطی سرزد ہوئی ہے اسکے لئے میں ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد ایاز خان سے معافی مانگتا ہوں ،میرا اور ڈائیریکٹر کے مابین کوئی تعلق یا تنازعہ نہیں صرف چند عناصر کی ایما ء پر یہ ڈرامہ رچایا گیا جسکی وجہ سے میرا ضمیر جاگ گیا اور اپنی تمام غلطیوں کا میڈیا کے سامنے اعتراف کرتا ہوں

متعلقہ عنوان :