عارف والا،روٹھی بیوی کو منانے کیلئے قرآن مجید کی بیحرمتی ،اوراق جلا ڈالے،مدارس کے طلباء اور شہری مشتعل ،سڑکوں پر نکل آئے،مارکیٹیں اور بازار بندکردیئے،پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا،مقدمہ درج

جمعہ 14 اگست 2015 09:40

ساہیوال،عارفوالا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)پنجاب کے علاقے عارف والا میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے پر حالات کشیدہ ہوگئے، مدارس کے طلباء اورشہری مشتعل ہوگئے ،بازار اور مارکیٹیں بند کرادیں،شاہراہوں پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا،کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوبھی ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں اْس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب محلہ مظفرآباد کے ایک شخص نے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔عارف والا کے محلہ مظفرآباد کے رہائشی صابر کی بہنوں نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی نے اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو واپس لانے کے لیے کالا جادو کرنے والے ایک عامل کے مشورے پر قرآن پاک کے اوراق کو نذرِ آتش کیا۔

(جاری ہے)

ادھرپاکپتن کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نواز سندھیلہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 295 ڈی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔واقعہ کی خبر پورے شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اورزبردستی مارکیٹیں اور بازاروں کوبند کر ادیا،مظاہرین نے شہر کی مین شاہراہوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا جبکہ کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوبھی ریلویاسٹیشن پرروک لیا گیا،دوسری جانب تاجروں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے شہرکے مرکزی بازاروں میں پولیس موبائلوں کا گشت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :