پنجاب حکومت نے ڈی سی او فیصل آباد کی خدمات وفاقی حکومت کو دینے سے انکار کردیا

جمعہ 14 اگست 2015 09:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)پنجاب حکومت نے ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کی خدمات وفاقی حکومت کو دینے سے انکار کردیا ہے ، اس سلسلے میں محکمہ تعلقات عامہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کی خدمات بلوچستان کیلئے طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے کہا تھا کہ ڈی سی او فیصل آباد کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا جائے تاکہ ان کی تعیناتی صوبہ بلوچستان میں کردی جائے مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی اس استدعا کو منظور کرتے ہوئے کہ فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں اور ان حالات میں ڈی سی او کو تبدیل کردیا گیا تو پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کیلئے مسائل پیدا ہونگے چنانچہ جب تک تعمیراتی کام میگا پراجیکٹ منصوبہ جات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک ڈی سی او نور الاامین مینگل کو فیصل آباد میں ہی رکھا جائے گا چنانچہ وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو اور ممبران اسمبلی کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ڈی سی او فیصل آباد کو تبادلے کے احکامات منسوخ کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :