مصر میں گرمی کی شدید لہر سے کم سے کم 61 افراد ہلاک ،ہیٹ سٹروک سے 581 افراد متا ثر

جمعہ 14 اگست 2015 09:26

قاہر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)مصر میں گذشتہ تین دنوں سے جاری گرمی کی شدید لہر سے کم سے کم 61 افراد ہلاک ہو گئے۔ مصر ی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ تین گرم ترین دنوں کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کے روز گرمی کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کی شکار ہونے والے 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ روز 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرمی اور ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے 581 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

گرمی سے سب سے زیادہ متاثر عمر رسیدہ افراد ہوئے ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج قیدی بھی گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔مصر کے جیل میں قیدیوں کی دیکھ بھال کا انتظام ناقص ہے اور جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ بھی ہے۔ملک میں بحلی فراہم کرنے والے محکمے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت قائرہ سمیت مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی اور قاہرہ کا میٹرو ٹرانسپورٹ سسٹم بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہوا۔جولائی کے آخر سے مشرق وسطیٰ کے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :