یو اے ای کی قیادت کی مراکش میں شاہ سلمان سے ملاقات، عالمی اور علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 اگست 2015 08:55

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مراکش کے ساحلی شہر طنجہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی"واس"کے مطابق اماراتی قیادت اور شاہ سلمان کے درمیان ہوئی ملاقات میں دونوں برادر عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کومزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔