بحریہ ٹاؤن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا عدالت سے معافی مانگنے سے انکار ،معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھجوانے کی درخواست کر دی ،میرے موکل سے عدالت براہ راست بات نہیں کر سکتی ہم چاہتے ہیں کہ بنچ اور بار کے درمیان اس طرح کے پیدا ہونے والے معاملات ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں،عاصمہ جہانگیر، علی ظفر معافی مانگ لے معاملہ کا قانونی فیصلہ کرنے کو تیار ہیں،چیف جسٹس جواد ایس خواجہ
ہفتہ 22 اگست 2015 09:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اظہار وجوہ نوٹس کیس میں عاصمہ جہانگیر‘ اور لطیف آفریدی نے معاملہ قانونی بنیادون پر نمٹانے کے لئے پاکستان بار کونسل کو مقدمہ فیصلے کے لئے بھجوانے کی درخواست کر دی۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے میرے موکل سے عدالت براہ راست بات نہیں کر سکتی ہم چاہتے ہیں کہ بنچ اور بار کے درمیان اس طرح کے پیدا ہونے والے معاملات ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں۔
علی ظفر نے بھی عدالت سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا اور معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھجوانے کی درخواست کی ہے جبکہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ انا ایک پھنیئر سانپ ہے جس سے اللہ کے رسول اور اولیائے کرام نے منع کیا ہے انا انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔(جاری ہے)
علی ظفر معافی مانگ لے اور معاملہ کا قانونی فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔ جن وکلاء کو بنچ اور بار کے مسائل حل کرنے کا خیال اور شوق ہے وہ وکلاء کے ایک الگ مقدمے میں پیش ہو سکتے ہیں جن میں بار کونسلز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔
ہم تو خیال کر رہے ہیں مگر آپ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روز دیئے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹر علی ظفر اظہار وجوہ کیس کی سماعت کی ہم میں سے ایک جج کو فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے اٹھنا پڑے گا۔ جسٹس دوست محمد کا گھر کا مسئلہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے درخواست کی کہ یہ معاملہ چھٹیوں کے بعد رکھا جائے جسٹس فائز عیسیٰ نے علی ظفر کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ آپ نے جو غلطایاں کی ہیں کیا ان کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں قانونی معاملہ کیا ہے اس پر نہیں جا رہے آپ کہتے ہیں کہ آپ کے ایسوسی ایٹ کی غلطی ہے اور وہ پھر بھی ایسوسی ایٹ ہیں تو سوچنا پڑے گا اگر آپ وکلاء کی بجائے ججز ہوتے تو آپ کیا کرتے۔ موکل غلط اور صحیح ہو سکتے ہیں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ میں علی ظفر کی وکیل ہوں یہ طریقے کار غلط ہے آپ براہ راست کیوں بات کر رہے ہیں جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ وکیل ہیں اور بات بھی کر سکتے ہیں اگر آپ بات نہ کرنے دیں آپ کی مرضی اگر آپ چاہتے ہیں کہ قانونی معاملات کو قانونی طریقے سے حل چاہتے ہیں تو پھر ایسا ہی ہو گا اگر کچھ اور طریقے سے چاہتے ہیں تو بتا دیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ یہ سب معافی مانگنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ علی ظفر نے کہا کہ میں جس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں کہ اگر میں نے غلطی کی ہے تو ضرور معافی مانگوں گا۔ جسٹس فائز نے کہا کہ ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ ہم اس معاملے کو قانونی طور پر حل کریں مگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ حل ہو۔ لطیف آفریدی نے کہا کہ میں نے ایک ایک لفظ پڑھ لیا ہے اور عدالت کے آرڈرز بھی پڑھے ہیں میں درخواست کروں گا کہ یہ معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھجوا دیا جائے۔ پاکستان بار کونسل کے ممبر کے طور پر کہوں گا کہ بنچ اور بار کے تعلق کو خوشگوار رکھنا چاہتے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا یہ صرف علی ظفر کا معاملہ نہیں ہم بطور وکیل غلطی کرتے ہیں تو ہم ہی اس کا ازالہ کریں گے۔ علی ظفر نے کہا کہ اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کریں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اس کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے۔ یہ انفرادی کیس نہیں ہے۔ پیرا میٹرز سمیت ہوں ہم کسی معاہدے کو کرنے کو تیار نہیں ہیں ہم بار اور بنچ کے تعلقات کی بات کر رہے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ایک کیس میں ساری بار کونسلز کو بلایا ہوا ہے قلب حسن سمیت بہت لوگ شریک ہوئے ہیں آپ بھی بنچ اور بار کے لئے وہاں پیش ہو سکتی ہیں۔ یہ ایک انفرادی مقدمہ ہے۔ جسٹس فائز نے کہا کہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے ہم تو دیکھ رہے ہیں اور وہ اس کا خیال نہیں کر رہے ہیں لطیف آفریدی نے کہا کہ پیر کو نہیں ہوں گی لاہور میں موجود رہوں گی۔ میری مصروفیات ہیں اس سے اگلے ہفتے رکھ لیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ فیصلہ ضرور ہو گا چاہے وہ کوئی بھی ہو اگر یہ نظم و ضبط سے ہٹ کر ہوا تو بھی دیکھ لیں گے اور ہو گا تو بھی دیکھ لیں گے۔ بار کونسلوں کے مقدمے میں بھی ضرور آئیں۔ ہم نے اگر کوئی غلطی کی ہے تو ہم معافی مانگیں گے۔ 3 ستمبر تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انا پرستی ایک پھنیئر سانپ ہے حضور اکرمﷺ اور اولیاء کرام نے اس سے منع کیا ہے کشف العجوب کو بھی پڑھیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 22 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
آفریدی قومی ٹی 20کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت نہیں کرینگے ،27اگست کو لندن جائینگے ، کبیر علی بینیفٹ میچ میں شرکت کرینگے ، مین راؤنڈ میں کراچی ڈولفنز کی قیادت کرینگے ،ورلڈ کپ کیلئے نئے ٹیلنٹ کو بھی چیک ... مزید
-
باکسنگ رنگ میں بڑے بڑوں کو چِت کرنیوالے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کلرکوں سے مات کھا گئے، کم وسائل رکھنے والے باکسرز کو تربیت دینا چاہتا ہوں ، ایک سال سے درخواستیں اور اپیلیں کی مگر حکومت ... مزید
-
بھارت نے ایک بار پھر مذاکرات سے راہ فراد اختیار کر لی ، قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات منسوخ ، دفترخارجہ کی تصدیق ، پاکستان بامقصدمذاکرات کا حامی ہے، بھارتی بیان پرافسوس ہواہے، بھارتی موٴقف اوفامعاہدے ... مزید
-
”بھارتی دھمکی،پاکستان کا تگڑا جواب“،مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی،سیاسی وعسکری قیادت کا اتفاق،اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،جب بھی مذاکرات ہوں گے حریت لیڈر شپ کو ... مزید
-
پاک بھارت مذاکرات سے قبل، بھارت نے شرائط پیش کرنا شروع کر دی ، حریت رہنماوٴں سے ملاقات نہ کریں، سرتاج عزیز کو بھارت کاپیغام ،حریت رہنماوٴں سے ملاقات پر پا ک بھا رت مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔بھارتی ... مزید
-
بھارت سے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہوگی ، پاکستان ،کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے ، اس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں ،حریت رہنما مقبوضہ کشمیر کی عوام ... مزید
-
چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دو طرفہ امور ‘ باہمی دلچسپی ‘ عمران فاروق قتل کیس کے تیسرے ملزم تک رسائی پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار قابل تحسین ہے ،خصوصی نمائندہ فرانزمائیکل
-
پا کستان مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی کمزوری کا مظاہرہ نہ کرے ایسا ہوا تو اس کا اثر پاکستان پر پڑے گا ،سیدعلی گیلانی ،پاکستان کو اس ایشو پر سخت سٹینڈ لینا چاہیے،میڈیا سے گفتگو ، اکیس سال بعد بھارت ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل، ائیر چیف مارشل کی قیادت میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو تباہ ،سہیل امان کا ہیروز کو خراج تحسین پیش ، دہشت گردی کو جڑ ... مزید
-
بھارت مذاکرات سے فرار چاہتا ہے‘ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ،پرویز رشید ،ہم نے کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی ، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں،کراچی آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔ ایم کیو ایم ... مزید
-
سپریم کورٹ نے انسانی سمگلنگ سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دو الگ الگ کمیشن مقرر کر دیئے،سربراہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار جبکہ کمیشنز میں کے پی کے‘ بلوچستان کے لاء افسران‘ کسٹم‘ ایف ... مزید
-
حکومت نے شنگھائی الیکڑک چائنا کوتھرمیں بجلی بنانے کی اجازت دیدی
-
پاکستان کی روس سے تربیتی طیارے یاک 130 کی خریدار ی میں دلچسپی ، پاک فضائیہ یاک 120 میں دلچسپی رکھتی ہے اس میں ایف سولہ اور جے ایف تھنڈر جیسے جنگی طیاروں کی ملتی جلتی منفرد خصوصیات ہیں، رپو رٹ
-
پاکستان کیلئے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا، امر یکہ ،پاکستان اور امریکا دونوں کو دہشتگردی کا یکساں سامنا ہے تعاون جاری رکھیں گے،ترجمان محکمہ خارجہ
-
منی لانڈرنگ کیس ،ماڈل ایان علی پر فرد جرم کا معاملہ پھر لٹک گیا، ایان علی پر مسلسل چوتھی سماعت کے موقع پر بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی،فرد جرم عائد کرنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے،قانونی ماہرین ... مزید
-
بھارت :اترپردیش میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن کا سر کاٹ ڈالا،سترہ سالہ لڑکی کو کزن سے دوستی کی پاداش میں بھرے مجمع میں قتل کیا گیا ، واردات کے بعد کٹا ہوا سر پورے گاؤں میں گھمایا گیا
-
جرمنی میں قرآن کی بے حرمتی پر پناہ گزینوں کے کیمپ میں لڑائی،چھ پولیس اہلکار و ں سمیت 17 افراد زخمی ،پناہ گز ین کیمپ میں مو جو د افغان مہاجر نے قرآن کے اوراق پھاڑ کر ٹوائلٹ میں پھینک دئیے
-
یو اے ای کی قیادت کی مراکش میں شاہ سلمان سے ملاقات، عالمی اور علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
داعش عراق سے کروڑوں ڈالر کے محصولات بٹورنے لگی ،تنظیم نے شہریوں سے ماہانہ 11ملین ڈالر کی رقم وصول کر لی
-
بھارت میں گزشتہ برس چھیاسی فیصد ریپ رشتے داروں اور جاننے والوں نے کیے،رپورٹ
-
شامی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک
-
سری لنکا، اپوزیشن جماعت حکومت کی اتحادی بن گئی
-
چارسدہ میں موسلا دھار بارش ، گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق،7 زخمی، کورونہ میں گھر کی چھت گرنے میا ں بیو ی اور پا نچ سالہ بچہ جا ں بحق ،خیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق
-
پی ٹی آئی کا اپنی سیاسی رفیق مسلم لیگ(ق) کی ناراضگی کو ختم کرنے کیلئے کو منانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سے گرفتا ر چھ افراد تعمیراتی کمپنی کے ملازم نکلے ، سرکاری طور پر ان افرا د کو دہشتگرد قرار دے کر ان سے خود کش جیکٹس اور بھا ری مقدار میں اسلحہ بر آ مدگی کا دعوی کیا گیا تھا ،ملزمان کا دہشتگردی ... مزید
-
ایم کیو ایم کااستعفوں پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ
-
پشاور،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،42 اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گرد گرفتار،دہشت گرد کے قبضہ سے 11 کلو وزنی بم برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا،وحید اللہ عرف ابوبکربین الاقوامی خطرناک ... مزید
-
بحریہ ٹاؤن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا عدالت سے معافی مانگنے سے انکار ،معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھجوانے کی درخواست کر دی ،میرے موکل سے عدالت براہ راست بات نہیں کر سکتی ہم چاہتے ہیں کہ بنچ اور بار ... مزید
-
ملتان،جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ن لیگ کے ایم این اے چوہدری عارف نااہل قرار،اوکاڑہ کے حلقہ این اے144 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
-
ایان علی کے معاملے میں کرا چی یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید کارروائی سے رو ک دیا گیا
-
کراچی؛عوامی کالونی باغ کورنگی پر پولیس مقابلہ ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ مارا گیا، جبکہ 3 ملزمان فرار
-
کراچی : ناظم آباد سے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ، مشکوک گاڑی سے 10ہزار سے زائد کلاشنکوف کی گولیاں اور کارتوس ملے ہیں ، رینجرز نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب ... مزید
-
تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی سزا، نامعلوم افراد ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، راجہ نصیر کا دعوی
-
نوشہرہ دو ایلیٹ زیرتربیت کمانڈوز کی ہلاکت ،زیرتربیت کمانڈوز نے ٹریننگ کا بائیکاٹ کردیا ،آئی جی کے پی کے کا جوائنٹ ایلیٹ فورس ٹرینگ سکول نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کے دو زیر تربیت جوانوں کی ہلاکت کا نوٹس،تحقیقات ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.