شامی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک

ہفتہ 22 اگست 2015 08:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء)اسرائیلی فوج نے گولان کی چوٹیوں کے شام کی عمل داری والے علاقے پر ایک فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق مہلوکین غیر مسلح شہری تھے۔جبکہ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ شامی جنگجووٴں کو حملے میں ہدف بنایا گیا ہے۔انھوں نے مبینہ طور پر جمعرات کو اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ فائرکیے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے صوبہ القنیطرہ میں واقع ایک گاوٴں الکوم میں ایک کار کو حملے میں نشانہ بنایا ہے اور اس میں سوار پانچ غیر مسلح شہری ہلاک ہوئے ہیں۔۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اسرائیل کے اس ڈرون حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں دو حکومت نواز ملیشیا کے ارکان تھے۔اسرائیلی فوج نے اس حملے سے قبل گولان کی چوٹیوں پر شامی فوج کی چودہ پوزیشنوں کو نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اس نے یہ حملے شامی علاقے سے جمعرات کو اسرائیل کے شمالی علاقے جلیل کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے ردعمل میں کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :