آفریدی قومی ٹی 20کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت نہیں کرینگے ،27اگست کو لندن جائینگے ، کبیر علی بینیفٹ میچ میں شرکت کرینگے ، مین راؤنڈ میں کراچی ڈولفنز کی قیادت کرینگے ،ورلڈ کپ کیلئے نئے ٹیلنٹ کو بھی چیک کرینگے ، میری کاؤنٹی نے مجھے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشکش کی تھی ، میں کبیر علی بیفنٹ سے معاہدہ کرچکا تھا اس لئے معذرت کرلی ، بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ، شاہد آفریدی

ہفتہ 22 اگست 2015 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20کے کپتان شاہد خان آفریدی یکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی ٹی 20کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت نہیں کرینگے ۔ البتہ وہ آٹھ ستمبر سے شروع ہونے والے مین راؤنڈ میں کراچی ڈولفنز کی قیادت کرینگے ۔ شاہد آفریدی کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کراچی ڈولفنز کی قیادت کرینگے ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کبیر علی بینیفٹ میچ میں شرکت کرنے کیلئے 27اگست کو لندن جارہے ہیں وہ برطانیہ سے امریکہ جائینگے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں وطن واپس آئینگے آفریدی نے اپنے اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔ ٹی 20کے مین راؤنڈ میں شاہد خان آفریدی کپتانی کرنے کے علاوہ ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے نئے ٹیلنٹ کو بھی چیک کرینگے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری کاؤنٹی نے مجھے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن میں کبیر علی بینیفٹ کے لئے معاہدے پر دستخط کرچکا ہوں اس لئے میں نے معذرت کرلی ہے اور بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :