سری لنکا، اپوزیشن جماعت حکومت کی اتحادی بن گئی

ہفتہ 22 اگست 2015 08:57

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء)سری لنکا میں رانل وکرم سنگھی ملک کی دوسری بڑی اور اپوزیشن جماعت کی حمایت سے ایک مرتبہ پھر ملکی وزیراعظم بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رانل وکرم سنگھی نے قومی اتحاد کی نئی حکومت کے لیے ملک کی دوسری سب سے بڑی پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے بعد چوتھی مدت کے لئے گزشتہ روزسری لنکا کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اْٹھا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجا پاکسے کی سری لنکا فریڈم پارٹی نے وکرم سنگھی کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے ساتھ ایک وسیع البنیاد مخلوط حکومت میں داخل کرنے پر اتفاق کیا ہے

متعلقہ عنوان :