ایان علی کے معاملے میں کرا چی یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید کارروائی سے رو ک دیا گیا

ہفتہ 22 اگست 2015 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کے لیکچر کے حوالے سے کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید دلچسپی لینے سے روکا جارہا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ ایان علی کی تقریر اور پروگرام کو فی الحال ذہن سے نکال دیا جائے طلبہ کو بھی کچھ نہ کہا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ بعض اعلیٰ حکام نے ایان علی کے معاملے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید کارروائی سے روکا ہے اور کہا ہے کہ معاملہ جہاں تک پہنچا ہے وہیں پر روک دیا جائے اور اس میں مزید پیش رفت کی ضرورت نہیں ہے طلبہ کیخلاف بھی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے صرف میڈیا کی حد تک طلبہ کو بلایا ضرور جائے مگر عملی طور پر کوئی کارروائی نہ کی جائے واضح رہے ایان علی نے ایک یونیورسٹی پروگرام میں شرکت کی تھی اور تقریر بھی کی تھی ان کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی اور انہوں نے طلبہ سے سیلفیاں بھی بنوائیں ۔

متعلقہ عنوان :