چارسدہ میں موسلا دھار بارش ، گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق،7 زخمی، کورونہ میں گھر کی چھت گرنے میا ں بیو ی اور پا نچ سالہ بچہ جا ں بحق ،خیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

ہفتہ 22 اگست 2015 08:58

چارسدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء )چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش گھروں کی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق شبقدر کے علاقہ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے سے سید عمر ، اس کی بیوی اور پانچ سالہ بچہ بلال جاں بحق ہوگئے۔ایک اور واقعے میں تحصیل شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے نیچے دب کر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں گیارہ سالہ بچہ شایان بھی شامل ہیں۔

واقعے میں بچے کا والد لیاقت، اس کی اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

کانگڑہ ہی میں گھر کی چھت گرنے سے ظاہر گل اور اسکی ہمشیرہ زخمی ہو گئی۔شبقدر ہی کے علاقے زوڑ کندے میں گھر کی چھت گر جانے سے ایک شخص انتقال کر گیا۔ اس کے علاوہ غنی قلعہ اور ماصل قلعہ کے علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ادھرخیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ بارش کے باعث پیش آیا۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں بارش کی وجہ سے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :