کراچی : ناظم آباد سے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ، مشکوک گاڑی سے 10ہزار سے زائد کلاشنکوف کی گولیاں اور کارتوس ملے ہیں ، رینجرز نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب ،گاڑی 2005 میں چوری ہوئی تھی جبکہ 2007 میں برآمد کر لی گئی تھی، سپرٹینڈنٹ پولیس،گاڑی چار روز سے علاقے میں کھڑی تھی، پولیس دعویٰ ، گاڑی 15روز سے کھڑی تھی ، علاقہ مکینوں کا دعویٰ

ہفتہ 22 اگست 2015 09:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میں مشکوک گاڑی سے بڑی مقدار میں کلاشنکوف کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ناظم آباد نمبر-ایک میں مشکوک گاڑی کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گاڑی کی تلاشی لی اس دوران ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ناظم آباد کے علاقے میں گاڑی سے بڑی تعداد میں برآمد ہونے والی گولیاں اور کار رینجرز نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دیپولیس کے مطابق گاڑی کا نمبر ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی کے ایک شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اصغر عثمان کا کہنا تھا کہ گاڑی 2005 میں چوری ہوئی تھی جبکہ 2007 میں برآمد کر لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اصغر عثمان نے بتایا کہ گاڑی سے 10ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کا دعویٰ تھا کہ گاڑی چار روز سے علاقے میں کھڑی تھی، دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گاڑی 15 روز سے اسی مقام پر کھڑی تھی خیال رہے کہ گاڑی پر اے ایچ ڈی 294 کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔گاڑی سے برآمد ہونے والی گولیاں ایک بڑے ڈبے میں موجود تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ تمام گولیاں کلاشنکوف کی ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ستمبر 2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔آپریشن میں گزشتہ 6 ماہ سے زیادہ تیزی آئی ہے، سیکیورٹی اداروں کے مطابق آپریشن کے باعث جرائم میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :