پشاور،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،42 اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گرد گرفتار،دہشت گرد کے قبضہ سے 11 کلو وزنی بم برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا،وحید اللہ عرف ابوبکربین الاقوامی خطرناک دہشت گرد6 بڑے حملوں میں بھی ملوث،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری سے حاصل ہونے والی رقوم دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کرتا تھا،سپیشل یونٹ پولیس

ہفتہ 22 اگست 2015 09:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء)پشاورکی سپیشل یونٹ پولیس نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،42 اہلکاروں کی شہادت اوربھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بین الاقوامی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزسپیشل یونٹ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا ہے،سپیشل یونٹ پولیس نے پشاور کے علاقے حاجی کیمپ کے قریب چیکنگ کے دوران خطرناک دہشت گرد وحید اللہ عرف ابو بکر کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے 11 کلو وزنی بم بھی برآمد کر لیا ہے جو ملزم نے جنرل بس سٹینڈ بس کے قریب واٹر کولر میں چھپا رکھا تھا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دہشت گرد سے ملنے والا بم کو ناکارہ بنا دیا ہے،سپیشل یونٹ پولیس کے مطابق حاجی کیمپ کے قریب گرفتار ہونے والا خطرناک دہشت گرد کا تعلق ایک بین الاقوامی کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ سکیورٹی فورسز کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا،پولیس کے مطابق دہشت گرد وحید اللہ عرف ابوبکر کے نام سے مشہور ہے جو42 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ہے،ملزم وحید اللہ پشاور ،تیرا ،باڑہ ،شبقدر اور دیگر علاقوں میں اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں بھی ملوث ہے اور دوران تفتیش وحید اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 6 مختلف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکاروں کو شہید کیا ہے،پولیس کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے11 کلو وزنی بم برآمد کیا گیا ہے جو واٹر کولر میں رکھ کرشبقدر لے جانا چاہتا تھا وہاں نماز جمعہ کے دوران عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا تھاجو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم وحید اللہ اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری سے حاصل ہونے والی رقوم کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کرتا رہا ہے

متعلقہ عنوان :