بھارت :اترپردیش میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن کا سر کاٹ ڈالا،سترہ سالہ لڑکی کو کزن سے دوستی کی پاداش میں بھرے مجمع میں قتل کیا گیا ، واردات کے بعد کٹا ہوا سر پورے گاؤں میں گھمایا گیا

ہفتہ 22 اگست 2015 08:55

اترپردیش( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء ) بھارتی ریاست اترپردیش میں انسانیت سوز واقعے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ، دو بھائیوں نے غیرت کے نام پر سترہ سالہ بہن کا سر تن سے جدا کرکے پورے گاوٴں میں گھمایا۔

(جاری ہے)

سترہ سالہ لڑکی کو بھرے مجمع میں قتل کیا گیا ، دونوں بھائیوں نے سترہ سالہ لڑکی کا سر کاٹ کر پورے گاوٴں میں گھمایا۔ لڑکی کو اس کے کزن کے ساتھ دوستی کرنے پر مارا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ سترہ سالہ پھول جہاں آٹھ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی ، واقعے کے وقت اس کے والدین گاوٴں میں موجود نہیں تھے

متعلقہ عنوان :