باکسنگ رنگ میں بڑے بڑوں کو چِت کرنیوالے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کلرکوں سے مات کھا گئے، کم وسائل رکھنے والے باکسرز کو تربیت دینا چاہتا ہوں ، ایک سال سے درخواستیں اور اپیلیں کی مگر حکومت انہیں کاغذی کارروائیوں میں الجھا رہی ہے، عامر خان کی ڈی سپورٹس سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 22 اگست 2015 08:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) باکسنگ رنگ میں بڑے بڑوں کو چت کرنے والے عامر خان کلرک بادشاہوں کے ہتھکنڈوں سے مات کھا گئے۔پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈٰی جی پی ایس بی اختر نواز گنجیرا سے تفصیلی ملاقات کی جس میں اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد عامر خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں اکیڈمی بنانے کے لیے انہیں بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ہی ملک میں بہترین سہولیات دیکر کم وسائل رکھنے والے باکسرز کو تربیت دینا چاہتا ہوں۔ ایک سال سے درخواستیں بھی کی اور اپیلیں بھی مگر حکومت انہیں کاغذی کارروائیوں میں الجھا رہی ہے۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ عامر خان پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان کی پر ممکن مدد کی جائے گی۔ عامر خان نے تعاون کی یقین دہانی پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اختر نواز گنجیرا جلد کاغذی کاروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں ملک کی خدمت کا موقع دیں گے۔