نوشہرہ دو ایلیٹ زیرتربیت کمانڈوز کی ہلاکت ،زیرتربیت کمانڈوز نے ٹریننگ کا بائیکاٹ کردیا ،آئی جی کے پی کے کا جوائنٹ ایلیٹ فورس ٹرینگ سکول نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کے دو زیر تربیت جوانوں کی ہلاکت کا نوٹس،تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

ہفتہ 22 اگست 2015 09:10

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء )نوشہرہ خیبرپختونخواہ ایلیٹ سینٹر حکیم آباد میں دو ایلیٹ زیرتربیت کمانڈوز کی ہلاکت کے بعد زیرتربیت کمانڈوز نے ٹریننگ کے بائیکاٹ کردیارگڑا اسکینڈل میں ملوث انسٹریکٹرز کی گرفتار ی کے لیے مظاہرہ مقدمات درج کرنے تک زیرتربیت کمانڈوز کا تربیت اور کلاسز سے بائیکاٹ کا اعلان۔شدیدنعرہ بازی ڈی ائی جی مردان سعید وزیر کے ساتھ مزاکرات ناکام ۔

زیرتربیت کمانڈوز نے ساتھی دو کانسٹیبل کی ہلاکت کے خلاف تربیت دینے والے انسپکٹرز کے دفاتر اور کمپاونڈز میں توڑپھوڑ، دو انسپکٹرز شوکت اور شکیل زخمی ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس ایلیٹ ٹرینگ سینٹر حکیم آباد میں گزشتہ روز دو زیرتربیت کمانڈوز کانسٹبل ھدایت اللہ اور سراج الدین کی شدید گرمی میں ہلاکت کے بعد ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں زیرتربیت مشتعل ہوگئے اور تربیت دینے والے انسپکٹرزکے کمپاونڈز اور دفاتر پر یلغار کردی توڑبھوٹ کی اور مشتعل زیرتربیت کمانڈوز نے دو انسٹرکٹرز مسمی شوکت خان اور شکیل کو زدوکوب کیا اور ان کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

مشتعل زیرتربیت کمانڈوز دو ایلیٹ زیرتربیت کمانڈوز کی ہلاکت کے بعد زیرتربیت کمانڈوز نے ٹرننگ کے بائیکاٹ کردیارگڑا اسکینڈل میں ملوث انسپکٹرز کی گرفتار کے لیے مظاہرہ مقدمات درج کرنے تک زیرتربیت کمانڈوز کا تربیت اور کلاسز سے بائیکاٹ کا اعلان۔شدیدنعرہ بازی ڈی ائی جی مردان سعید وزیر کے ساتھ مزاکرات ناکام ہوگئے۔زرائع کے مطابق ایلیٹ سینٹر میں جابحق ہونے والے کانسٹبل ھدایت اللہ اور سراج الدین کے جسم خاکی ان کے آبائی گاوں پہنچے پر عوام نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا اور شفاف غیر جانب دار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

زرائع کے مطابق جا ں بحق زیرتربیت کمانڈوز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا اس موقعہ پر عوام کی اور ایلیٹ سینٹر حکیم اباد میں ان کے ساتھ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ادھرانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر دُرانی نے جوائنٹ ایلیٹ فورس ٹرینگ سکول نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کے دو زیر تربیت جوانوں کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوائنٹ ایلیٹ فورس ٹرینگ سکول نوشہرہ میں تربیتی مشقوں کے دوران دو زیرتربیت سپاہی گرمی سے بے ہوش ہو گئے جنہیں علاج کیلئے فوری طور پرڈی ایچ کیو (DHQ)ہسپتال نوشہرہ اور بعد ازا مردان میڈیکل کمپلکس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی جان بچانے کی بھر پور کوشیشیں کی لیکن وہ باآور ثابت نہیں ہوئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر دُرانی نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دو سینئر پولیس افسران یعنی ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ اور ریجنل پولیس آفسر مردان پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اور اُنھیں اس افسوس ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داری کا تعین ہوکر مزید کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر دُرانی نے صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہلاک ہونے والے دونوں سپاہیوں کے لواحقین کو دس دس (10,10) لاکھ روپے بطورمعاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔