امریکی شہر فلاڈیلفیا میں برہنہ سائیکل سواری کا فیسٹیول

پیر 31 اگست 2015 09:39

فلاڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)امریکی ریاست پینسلوینیا کے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں سالانہ ‘نیکڈ بائیک رائڈ‘ کا ہفتے کی شام میں اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

برہنہ سائیکل سواری کے اِس سالانہ فیسٹیول کا مقصد ایندھن کے تحظ اور مثبت باڈی امیج کا بنیادی شعور فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔ سائیکل سواری کے اِس میلے میں کئی لوگ صرف جوتے پہنے ہوئے تھے۔ برہنہ سائیکل سواروں نے تقریباً انیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ساتویں سالانہ PNBR فیسٹیول میں تقریباً تین ہزار سائیکل سوار شریک ہوئے