ایتھوپیا دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ،ترکمانستان،کانگو اور آئیوری کوسٹ8فیصد کے ساتھ دوسری،تیسری اور چوتھی تیز ترین معیشتوں میں شامل

پیر 31 اگست 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)ایتھوپیا دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے،ترکمانستان،کانگو اور آئیوری کوسٹ8فیصد کے ساتھ دوسری،تیسری اور چوتھی تیز ترین معیشتوں میں شامل ہے،غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایتھوپیا قومی مجموعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر ہے،ایتھوپیا کی جی ڈی پی کی شرح9.6فیصد ہے،اس کے بعد ترکمانستان8فیصد،کانگو8 فیصد اور آئیوری کوسٹ8فیصد کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں،ازبکستان 7.6فیصد کے ساتھ پانچویں جی ڈی پی کے لحاظ سے ابھرتی معیشت ہے،بھارت7.4فیصد جی ڈی پی کے ساتھ ساتویں اور چین6.9فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔

متعلقہ عنوان :