لیگی ایم پی اے شہزاد مقبول کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ، آخری بار کہہ رہا ہوں ایم پی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیدو بات نہ مانی تو انجام موت ہوگا ،نامعلوم شخص کی خط میں تنبیہ

پیر 31 اگست 2015 09:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ایم پی اے شہزاد مقبول کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء ملتان سے ایم پی اے شہزاد مقبول کوکالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز خط میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ آخری بار کہہ رہا ہوں کہ آپ ایم پی اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دو بات نہ مانی تو انجام موت ہوگا ۔

(جاری ہے)

سارے مارے جائیں گے۔ شہزاد مقبول کو دھمکی آمیز خط کسی نامعلوم شخص نے ان کے ڈیرے پر پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :