نئی دہلی، کاروبار کے لیے زمین کی خرید کا بل ناکام، مودی کے لیے دھچکا

پیر 31 اگست 2015 09:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ کاروبار کے لیے زرعی زمین کی خرید کے مجوزہ بل کے لیے جاری آرڈیننس کا دوبارہ احیا نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں بل کی نامنظوری کو نریندر مودی کی اصلاحاتی منصوبہ جات کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہاے۔ مودی نے کہا ہیکہ نئے کاروبار کے فروغ کے لیے زمین کی خرید کے عمل کو ایک آرڈیننس کے ذریعے آسان کیا گیا تھا لیکن اب اِس آرڈیننس کی اکتیس اگست کے بعد تجدید نہیں کی جائے گی۔ اس بل کے خلاف کسانوں نے دارالحکومت میں بھی کئی مظاہرے کیے تھے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے بل کی بڑھ چڑھ کے مخالفت کی تھی