شام میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر ترکی کے فضائی حملے،دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، تر ک وزارت خارجہ

پیر 31 اگست 2015 09:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) ترکی نے دولتِ اسلامیہ کی جانب سے کیے گئے بم دھماکے کے بعد شدت پسند تنظیم کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ،شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی اتحادی افواج میں شامل ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام میں فضائی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے سرحدی علاقوں میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

ملک کی وزراتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے لڑاکا جنگی طیاروں نے گذشتہ روز اتحادی افواج کے ساتھ مل کر دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں میں اْن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو کہ ہمارے ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :