قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سابق سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام ہٹا دیا گیا

پیر 31 اگست 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سابق سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا نام لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 122 سے نااہل ہونے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ قائم مقام کے طورپر ڈپٹی سپیکر اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا نام لکھ دیا گیا۔