خیبرپختونخوا میں خاندانی سیاست چھا گئی ،تبدیلی کہاں گئی ؟،وزیراعلی پرویز خٹک نے بھائی کو نوشہرہ کا ناظم ،وزیر مال علی امین گنڈا پور نے بھائی کو تحصیل ناظم،وزیرقانون امتیاز قریشی نے بھائی کو تحصیل لاچی کا ناظم اوروزیراعلی کے مشیر خلیق نے بھائی کو تحصیل ناظم پبی بنوا دیا،مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام کے بیٹے ضلعی ناظم منتخب،پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ کے بھائی احمد علی شاہ بھی ناظم منتخب ہوگئے

پیر 31 اگست 2015 08:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)خیبرپختونخوا میں خاندانی سیاست چھا گئی،وزیراعلی پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو نوشہرہ کا ناظم ،وزیر مال علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو تحصیل ناظم،وزیرقانون امتیاز قریشی نے اپنے بھائی اشفاق قریشی کو تحصیل لاچی کا ناظم اوروزیراعلی کے مشیر خلیق نے بھائی کو تحصیل ناظم پبی بنوا دیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے بیٹے ضلعی ناظم منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں خاندانی سیاست چھا گئی اور تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے اپنے خاندان کے افراد کو ضلعی اور تحصیل نظامت کیلئے منتخب کرا لیا۔وزیراعلی پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو نوشہرہ کا ناظم ،وزیر مال علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو تحصیل ناظم،وزیرقانون امتیاز قریشی نے اپنے بھائی اشفاق قریشی کو تحصیل لاچی کا ناظم اوروزیراعلی کے مشیر خلیق نے بھائی کو تحصیل ناظم پبی بنوا دیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے بیٹے ضلعی ناظم منتخب ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ کے بھائی احمد علی شاہ بھی ناظم منتخب ہوگئے ۔