دہشتگردوں کی مالی معاونت ناکام بنانے کا فیصلہ ،ٹیلی کام کمپنیوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی،نادرانے ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے 50ہزارروپے سے زائد رقم منتقلی کی صورت میں فوری ردعمل والا سافٹ وئیرتیار کرناشروع کردیا،اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کا سروے کرلیا گیا، ایزی پیسہ والی تمام دکانوں کے مالکان ،فرنچائزکی تفصیلات جمع کی جائیں گی،قبائلی علاقہ جات میں ایزی پیسہ کے ذریعے رقوم بھیجوانے والے دکانوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کا عمل شروع

پیر 31 اگست 2015 08:49

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء )سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت کو ناکام بنانے کا فیصلہ پر ٹیلی کام کمپنیوں نے حمایت کی مکمل یقین دہانی کرادی ، ٹیلی کام کمپنیاں ایزی پیسہ والی دکانوں کا ریکارڈاکٹھاکرنے میں وفاقی پولیس سیتعاون کریں گی، نادرانے ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے ایک شناختی کارڈ سے 50ہزارروپے سے زائد رقم منتقلی (ایک یا زائد کمپنیوں ) کی صورت میں فوری ردعمل والا سافٹ وئیرتیار کرناشروع کردیاہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمدکے تحت سیکورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔جس پر ملک بھر کی تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے حمایت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام کمپنیاں وفاقی پولیس سے ایزی پیسہ والی دکانوں کا ریکارڈاکٹھاکرنے میں تعاون کریں گی پہلے مرحلے میں اس عمل کو وفاقی میں تقینی بنایا جائے گا جس کے بعد صوبے بھی عمل درآمد کے پابند ہوں گے ۔

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کا اس حوالے سے مکمل سروے کردیا ہے جس میں ایزی پیسہ والی تمام دکانوں کے مالکان ،فرنچائزکی تفصیلات جمع کی جائیں گی ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا فیصلہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے اور نیٹ ورک کو مکمل طورپر ناکام بننے کے لیے کیاگیا ہے ۔

واضح رہے کہ حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ میں حالیہ جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک مکمل طورپر ختم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد غیر ملکیوں کے ہاتھوں دہشتگردی کا ذریعہ بننے والے اعلیٰ کار مالی معاونت کے ذریعے خطرے کا باعث بننے کی کوشش کرسکتے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کو یقینی بناتے ہوئے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں ایزی پیسہ کرنے والی دکانوں سے ریکارڈ مکمل کرکے سیکورٹی اداروں کو آگاہ کیا جائے ۔

پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں ایزی پیسہ کے ذریعے رقوم بھیجوانے والے دکانوں کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی گئی ہے اور اب تک ایزی پیسہ کے تحت پچاس ہزار روپے سے زائد اور ایک ہی نمبر پر بار بار بھیجوانے والے رقوم کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے ۔ ایزی پیسہ کی دکانوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ رجسٹرڈ حکومتی اداروں کو فراہم کرے تاکہ ان کی تفصیلات حاصل کی جا سکے شدت پسندوں کو ایزی پیسہ کے ذریعہ رقوم بھیجوانے کے انکشافات کے بعد صوبے بھر میں ایزی پیسے کا کاروبار کرنے والے افراد کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے ۔

صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں ایزی پیسہ کے کاروبار سے وابستہ تاجر وں اور دیگر افراد کی تفصیلات اکھٹی کرنے کا کام شروع کردیا ہے کہ کن کن افراد کو پچاس ہزار سے زائد رقوم جاری کی جا چکی ہے کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :