سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے حامد خان ایڈووکیٹ کو اپنے تحفظات بھجوا دیئے

پیر 31 اگست 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے عمران خان اور اپنے درمیان معاملات فرینڈلی بنانے کی کوششوں میں مصروف حامد خان ایڈووکیٹ کو اپنے تحفظات بھجوا دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر لاہور میں تقریر کے دوران ان کے خلاف بات کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح سے معاملات کیسے بہتر ہوں گے ۔ سابق چیف جسٹس کے تحفظات کا جواب حامد خان رواں ہفتے دیں گے اس حوالے سے انہوں نے جواب بھی تیار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :