نیسپاک نے سندھ کے 7صوبائی اداروں سے 30کروڑ96لاکھ 29ہزار کے واجبات ما نگ لئے

پیر 31 اگست 2015 09:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء ) پاکستان کے سب سے معروف ادارے نیشنل انجےئرنگ سروسز پا کستان نیسپاک نے سندھ کے 7صوبائی اداروں سے 30کروڑ96لاکھ 29ھزار کے واجبات ما نگ لئے ہے ۔(نیسپاک) کی جا نب سے بھیجے گئے ایک لیڑ میں سندھ کے چیف سیکر یٹری سے کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 35کروڑ 66لاکھ 29ہزار روپے کے واجبات تھے جس میں سے 4کروڑ70لاکھ اداکر دیے گئے ہیں بقیہ 30کروڑ96لاکھ 29ہزار روپے کے واجبات لمبے عرصے سے ادا نہیں کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیڑ کے مطابق محکمہ آبپاشی پر3کروڑ11لاکھ 7ھزارروپے ،کے ایم سی پر ایک کروڑ 96لاکھ روپے بو رڈ آف ریو نیوپرایک کروڑ 42لاکھ 68ھزار روپے ،کراچی واٹربورڈ پر 5کروڑ 80لاکھ 4ھزار روپے ،محکمہ آبپاشی پر 18کروڑ 42لاکھ روپے محکمہ آبپاشی پر 54لاکھ 14ھزار روپے اور محکمہ آبپاشی پر 4کروڑ 40لاکھ کے واجبات تھے اس میں سے بورڈ آف ریونیو نے 20لاکھ روپے ،محکمہ آبپاشی نے 4کروڑ روپے اور محکمہ آبپاشی نے 50لاکھ روپے اداکر دیے ہے ن۔اب بقیہ رقم نہیں مل رہی ہے اس لئے چیف سیکر یٹر ی ان محکموں کو احکاما ت جا ری کر یں تا کہ پرانے واجبات وصول ہو سکیں چیف سکر یٹری نے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی ہے

متعلقہ عنوان :