وزیراعظم کی ہدایت،وفاق میں ہر سرکاری ادارے میں از خود احتساب کا عمل شروع ،جعلی ڈگری ہولڈرز سمیت کرپشن کیسوں کی انکوئری فائلیں پھر کھول دی گئیں

پیر 31 اگست 2015 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں ہر سرکاری ادارے نے از خود اپنا احتساب شروع کردیا۔ جعلی ڈگری ہولڈرز سمیت کرپشن کے کیسوں کی انکوئری فائلیں پھر کھول دی گئیں۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاق کے متعدد اداروں نے اپنا احتساب خود شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف وزارتوں میں بیٹھے افسران نے جعلی ڈگری ہولدرز کی فائلیں ایک بار پھر منظر عام پر لانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔

وزارت او پی ایف‘ وزارت پانی و بجلی‘ وزارت ریلوے میں بھی جعلی ڈگری ہولڈرز اور کرپشن میں ملوث افسران و دیگر سٹاف کی فائلیں سفارشیوں پر بند کی جانے والی فائلیں پھر سے کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں کے عملہ نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔