گوادر ،جیوانی میں سول ایوی ایشن کے ریڈار سسٹم پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار جاں بحق ،، دہشت گرد ریڈار سسٹم کو آگ لگا کر فرار،ایئرپورٹ منیجر کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے، سیکو ر ٹی فو رسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی

پیر 31 اگست 2015 08:54

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) گوادر کے علاقے جیوانی میں دہشت گردوں نے سو ل ایوی ایشن کے ریڈار سسٹم پر حملہ کردیا۔حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،بعد ازاں دہشت گرد ریڈار سسٹم کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ذارئع کے مطابق جیوانی ائرپورٹ پر نصب ریڈار سسٹم پر حملے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اس دوران دہشت گردوں نے ریڈار سسٹم کو آگ لگائی اور حملے کے بعدایئرپورٹ منیجر کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور علاقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ حملے میں زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیااور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے،جبکہ ائرپورٹ میں پولیس آفسران موجود ہیں جہاں پر صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :