لاہور، گر فتار ہو نیوالے را کے ایجنٹ پو لیس کا نسٹیبل کے دوران تفتیش اہم انکشاف ،الیاس کی نشاندہی پر را سے تعلق کے شبے میں مزید چار افراد گرفتار

پیر 31 اگست 2015 09:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)چند روز قبل گر فتار ہو نے والے را کے ایجنٹ پو لیس کا نسٹیبل نے دوران تفتیش اہم انکشاف کر ڈالے،زرائع کے مطا بق حساس اداروں نے چند روز قبل راکے پو لیس کا نسٹیبل ایجنٹ سے دوران تفتیش اا نکشاف ہوا ہے کہ وہ را کر افسران کو وزیر اعلی پنجاب نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ا سپیشل برانچ کی بھی مخبری کر رہا تھا اور را کے افران سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے بھی لے رہا تھا دوران تفتیش حساس اداروں نے مذید مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کو نامعلوم مقا م پر منتقل کر نے کے بعد تفتیش کی جا رہی ہے ادھرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے ملزم الیاس کی نشاندہی پر را سے تعلق کے شبے میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم الیاس کی نشاندہی پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے شبے میں چار ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اطلاعات کے مطابق چاروں گر فتار ملزمان پاکستان میں مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور ملزمان دہشت گردوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتے تھے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے ملزم الیاس کو چند روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا ملزم الیاس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ وی آئی پیز کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا تھا اور اہم حساس معلومات کو سرحد پار پہنچاتا تھا جبکہ گرفتاری کے وقت ملزم الیاس سے حساس تنصیبات کے نقشے اور تصویریں بھی برآمد ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :