کینیڈا، ٹورنٹو میں غصہ شاہانہ انداز میں نکالنے کے لئے کلب قائم

پیر 31 اگست 2015 09:32

ٹورنٹو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ایک ایسے کلب کاآ غاز کر دیا گیا ہے جس کے رکن بن کر آ پ مہنگی اور قیمتی اشیاء توڑ سکتے ہیں اور اپنا غصہ شا ہا نہ انداز میں نکا ل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس انو کھی سر وس کے تحت آ پ پیانو، لیپ ٹا پ ، کراکری اور فر نیچر سے لے کر رو زمرہ استعما ل کی بے شمار اشیاء پر اپنا غصہ نکا ل سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ آ پ کس ہتھیا ر سے انہیں تو ڑنا چا ہیں ا س کا بھی خصو صی انتظا م ہے اور یہاں آ پ کو کلہا ڑی سے لے کر ہتھوڑی تک فراہم کی جاسکتی ہے ،بس آ پ کو کیا تو ڑ نا ہے اور کس سے تو ڑنا ہے اس کے لیے مطلو بہ رقم فراہم کیجیے اور اپنا غصّہ نکالئے۔

متعلقہ عنوان :