برازیل،مخصوص مکھی میں پائے جانے والے زہر سے سرطان کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ طبی مشاہدے میں انکشاف

اتوار 6 ستمبر 2015 09:30

براسیلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء )برازیل میں ایک مخصوص مکھی میں پائے جانے والے زہر سے سرطان کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ جس کا انکشاف ایک طبی مشاہدے میں ہوا۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف میں معلوم ہوا کہ مکھی کے ڈنک میں موجود زہریلی مواد سرطان کے علاج میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ساو پاولو یونیورسٹی کے ماہرین نے اس مواد کو سرطان کے خلیوں پر چسپاں کیا، جس سے متاثرہ خلیے ناکارہ ہوگئے۔ اس مکھی کا لاطینی نام پولی بیا پولیستا ہے جو صرف جنوب مشرقی برازیل میں پائی جاتی ہے ۔