سانتیاگو،رضائی کتیا نے دودھ پلا کر بچے کی جان بچا لی

اتوار 6 ستمبر 2015 09:56

سانتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)جنوبی امریکی ملک چلی کی پولیس نے کم خوراکی کے شکار ایک ایسے دو سالہ شیر خوار کو زندہ حالت میں اپنی نگہداشت میں لیا ہے، جسے ایک حاملہ کتیا نے اپنا دودھ پلا کر بچایا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چلی کے ایک صحرائی علاقے میں ایک ماں نشے کی حالت میں اپنے بھوکے پیاسے بچے کو تن تنہا چھوڑ کر چلی گئی جہاں پولیس کو یہ لاغر برہنہ بچہ اْس وقت دکھائی دیا جب اس محلے کی ایک حاملہ کتیا اْسے اپنا دودھ پلا رہی تھی۔

اس بچے کو چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سے قریب ڈیڑھ ہزار میل شمال کی طرف واقع ایک ہسپتال کے مقامی ڈاکٹر خوان نوئی تک لے جایا گیا۔ یہ بچہ جِلد کی انفیکشن کا شکار ہے اور اْسے جوئیں بھی پڑی ہوئی ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ شدید بھوک یا غذائیت کی کمی کے شکار اس بچے کی جان ایک غریب اور پسماندہ علاقے کے ایک مکینک ورکشاپ میں ’رائنا کوئین“ نامی کتیا کے دودھ پلانے کی وجہ سے بچی ہے۔