شام : دو کار بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک ،50زخمی

اتوار 6 ستمبر 2015 09:35

سویدا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)شام کے شہر سویدا میں دو کار بم دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ا رساں ادارے مطابق شام کے شہر سویدا کے نواحی علاقے کار بم دھماکے کے ذریعے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں معروف دروزی قبائل کے رہنما شیخ واحد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے زخمیوں کو دہرالجبل میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دوسرا کار بم دھماکا ہوگیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ سیرین آبزروویٹری رائٹس گروپ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :