بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے مشہور کلوکار آدیش شری واستو انتقال کر گئے

اتوار 6 ستمبر 2015 09:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء ) بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے مشہور و معروف کلوکار آدیش شری واستو انتقال کر گئے۔مشہور و معروف کلوکار آدیش شری واستوکینسر کے مرض میں مبتلا تھے آدیش شری واستو ممبئی کے کولکا بین ہسپتال میں گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق معروف کلوکار آدیش شری واستو 2010 سے اس بیماری سے برسرپیکار تھے۔

شروع میں کیموتھرپی سے ان کی صحت میں بہتری آئی تھی لیکن پانچ سال بعد ان کا کینسر تیسری بار پھر ابھر آیا تھا۔ اور اب 51 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں انھوں نے 1994 میں ’آؤ محبت کریں‘ فلم کی موسیقی سے بطور موسیقار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھااور پھر بہت جلدی انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا لی تھی،مشہور و معروف کلوکار آدیش شریواستو نے سو سے زائد بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی،فلم ’چلتے چلتے‘، ’باغبان‘، ’ویلکم‘ اور ’راج نیتی‘ میں ان کے بناے گئے گانوں کو بہت پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

معروف گلوکار آدیش شری واستو مشہور ٹی وی شو ’سا رے گا ما پا‘ میں بطور جج بھی اپنی خدمات دیتے رہے۔ بھارتی موسیقار اکثر پاکستانی گلوکاروں پر تنقید کے نشتر بچاتے ہوئے نظر آئے انہوں نے ریالٹی شوز میں عاطف اسلم، شفقت امانت علی خان، راحت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا