دہلی میں 4کم سن طلباکو استاد کا فون پسند آ گیا،چھرا گھونپ کر چھین کر لے گئے

اتوار 6 ستمبر 2015 09:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)بھارت میں ایک 39 سالہ ٹیچرسے چار کم سن طالب علموں نے چھرا گھونپ کر موبائل فون چھین لیااور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ہندو نے بتایا کہ تری لوک پوری کا رہائشی ٹیچر انیل کمار پرائمری سکول میں بچوں کو پڑھاتا ہے،سنجے گاندھی جھیل کے قریب بیٹھا اخبار کے مطالعہ میں مصروف تھا کہ اس دوران چار کم سن طالب علموں نے اس سے فون مانگنے کا مطالبہ کیا انکار پر تین نے اس کو قابو کیا اور ایک نے چھرا اس کی پسلیوں میں گھونپ دیا اور فون چھین کر فرار ہو گئے۔زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :