ہنگوکے علاقے توروڑائی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے اے این پی کے نو منتخب ضلعی کونسلر ممتاز خان بنگش جان بحق،کوہاٹ میں مسلم لیگ ن کے تحصیل کونسلر نصراللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،کونسلرز کی ٹارگٹ سے عوام میں خوف پھیل گیا ،پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری

اتوار 6 ستمبر 2015 09:15

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) ہنگو کے علاقے توروڑائی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے اے این پی کے نو منتخب ضلعی کونسلر ممتاز خان بنگش جان بحق ،2افراد زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔،میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ہنگو کے علاقے توروڑائی میں اے این پی کے ڈسٹرکٹ کونسلر گاڑی میں گھر سے دفتر کی طرف جار ہے تھے کے راستے میں دہشت گردوں نے پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس میں ممتاز خان بنگش جان بحق اور انکے 2ساتھی زخمی ہو گئے ہیں واقع کے سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے ممتاز خان بنگش سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ممتاز خان بنگش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کے مطابق سڑک کنارے نصب دھماکے سے ممتاز خان بنگش جان بحق ہائے ہیں دہشت گردوں نے ممتاز بنگش کو نشانہ بنانے کے لیے پہلے سے ہی سڑک پر بم نصب کر رکھا ہے تھا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد سزچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی جاسکی ہے ۔ادھرکوہاٹ کے علاقہ شیخان میں تحصیل کونسلر نصراللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا ہنگو کے بعد کوہاٹ میں کونسلرز کی ٹارگٹ سے عوام میں خوف پھیل گیا پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔

کوہاٹ کی یونین کونسل بہادر کوٹ سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل کونسلر نصراللہ عشاء کے وقت اپنے اسکوٹر پر اپنے گھر وقع شیخان جا رہے تھے کہ علاقہ شیخان کے قریب نہر روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے لگ کر وہ موقع پرجاں بحق ہو گئے مقتول کو کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعے کا شاخسانہ معلوم کیا جا رہا ہے آخری اطلاعات آنے تک کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا واقع کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

ہنگو طوری وڑی میں ڈسٹرکٹ کونسلر کے قتل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں کوہاٹ میں تحصیل کونسلر کے قتل سے عوام اورعوامی نمائندگان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔