پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر آفتاب خان کا 21 سابق ناظمین ‘نائب ناظمین و کونسلرز سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اتوار 6 ستمبر 2015 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر آفتاب خان نے 21 سابق ناظمین ‘نائب ناظمین اور کونسلرز سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران سیالکوٹ سے آفتاب خان نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف سیالکوٹ کے ضلعی آرگنائزر محمد عمر ڈار ‘طاہر محمود ہندلی ‘آئی ایس ایف پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکو مت دور بین سے بھی نظر نہیں آتی اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کا حشر پیپلزپارٹی سے بھی بدتر ہو جا ئیگا اور ملک میں کونے کونے میں پاکستان تحر یک انصاف کا میاب ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں صرف نام کا فرق ہے اور دونوں کو ملک کو لوٹنے اور قوم کو بحرانوں کے تحفے دینے کے سواکوئی اور کام نہیں آتا جسکی وجہ سے قوم ان نااہل اور ناکامیوں کے ریکاڈر قائم کر نیوالی دونوں جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان کو کسی بھی صرف مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف صرف پنجاب کی پورے پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت بن چکی ہے اور عوامی خدمت کو جذبہ رکھنے والے سیاستدان پاکستان تحر یک میں شمولیت کررہے ہیں جس سے نہ صرف تحر یک انصاف مضبوط ہوگی بلکہ ہم بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں اپنے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست بھی دیں سکیں گے ۔