جنوبی افریقہ کے سابق کوچ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12کھلاڑیوں کو کھلانے کی تجویز دیدی ،12کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے ” سوپر سب“ کی یادوں کو تازہ کرنے میں مدد ملے گی ، کھیل میں نیا جوش اور ولولہ آئیگا ، ڈیرن بیری

اتوار 6 ستمبر 2015 09:04

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن بیری نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ 12ویں کھلاڑی کو کھلانے کی تجویز دے دی ہے جس سے ” سوپر سب “ کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سوپر سب 2005ء میں ون ڈے انٹرنیشنل میں متعارف کروایا گیا تھا مگر 9ماہ بعد ہی اسے واپس لے لیا گیا تھا ماضی میں اسکے کامیاب نہ ہونے کے باوجود ر افریقن ٹیم کے کوچ بیری نے دوبارہ اس کھیل کو ٹیسٹ کرکٹ میں آزمانے کی تجویز دی ہے ۔

بیری کے مطابق 12ویں کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے سے گیم میں نیا جوش و ولولہ لایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کے تحت وکٹ کو دیکھتے ہوئے بارہویں کھلاڑی کو اچھے طرییق سے استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایک بار پھر سپر سب کی یادیں تازہ ہوجائینگی ۔

متعلقہ عنوان :