ملالہ کے مینگورہ میں موجود اپنے ہی سکول میں بے قاعدگیاں سامنے آنے لگی ہیں، مہر علیشاہ،خوشحال پبلک اسکول میں کمپیوٹر لیب نہ ہو نے کے باوجو د بچو ں سے لیب کی فیس وصول کی جا رہی ہے

اتوار 6 ستمبر 2015 09:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)تعلیم کے حوالے سے جدوجہدکرنے والی ملالہ یوسفزئی کے مینگورہ میں موجود اپنے ہی سکول میں بے قاعدگیاں سامنے آنے لگیں،خوشحال پبلک اسکول میں کمپیوٹر لیب نہ ہو نے کے باوجو د بچو ں سے لیب کی فیس وصول کی جا رہی ہے ،اس حوالے سے مینگورہ کے رہائشی مہرعلی شاہ نے میڈ یا کو بتایا کہ یہاں پر ملالہ کے بھائی خوشحال کے نام پر موجود خوشحال پبلک سکول میں ہمارے بچوں سے کئی مہینوں سے مقررہ کردہ فیس سے زیادہ فیس وصول کی جا رہی ہے اور کیمپوٹر لیب نہ ہونے کے باوجود لیب کی فیس بھی وصول کی جارہی ہے جو سر اسر زیادتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب سکول انتظامیہ سے بات کی تو شکایت دور کر نے کی بجائے بچے کو سکول سے نکالنے کی دھمکیاں دیں جس پر انتہائی افسوس ہوا کہ یہ اس ملالہ کا اسکول ہے جو مغرب میں بچوں کی تعلیم کیلئے میڈیا پر سر گرم ہے مگران کے اپنے سکول میں صورتحال یہ ہے مقامی بچوں سے زیادہ فیسیں وصول ہورہی ہیں ،دوسری جانب جب اس حوالے سے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تو وہاں پر موجود اقبال نامی شخص نے جواب دیا کہ مہر علی شاہ کا بچہ کلاس تھری میں پڑھتا ہے جس کی فیس اٹھارہ سو روپے ہے مگر ہم اس حوالے سے اپناموقف بورڈ کو ہی دے سکتے ہیں ،ہم فون پر کسی کو موقف دینے کے مجازیا پابند نہیں اوراگر پھر بھی والدین کو شکایات کرنے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر یں ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :