قومی کرکٹرز پر نوٹوں اور نوازشات کی بارش برقرار،پی سی بی اور کرکٹرز کے درمیان سنٹرل کنٹریکٹ پر اگلے تین سال کا فارمولا طے پاگیا، ماہانہ پیکیج میں سالانہ،ٹیسٹ اور ون ڈے کی میچ فیس میں اضافہ ہوگا،میچ و سیریز میں فتح اور عمدہ کارکردگی پر بھی انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا، پی سی بی نے 27 کھلاڑیو ں کو ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ،، کرکٹرز کو 4کیٹگریز میں کنٹریکٹ دیا جارہا ہے ، تینوں فارمیٹس کے کپتان اے کیٹگری میں شامل یونس خان ، محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی اے میں شامل ، بی اور سی میں 8,8 جبکہ ڈی کیٹیگری میں 5 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے

اتوار 6 ستمبر 2015 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک سال سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا،اس بار کرکٹرز کو چار کٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیا جارہاہے،6 کھلاڑیوں کے اے کیٹیگری میں رکھا گیا ،، تینوں فارمیٹس کے کپتان اے کیٹیگری میں شامل ہیں، یونس خان ، محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی اے کیٹیگری میں ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا۔ ان کو چار کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بی کیٹیگری میں آٹھ کھلاڑی شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں بھی آٹھ کھلاڑی شامل ہیں۔ ڈی کیٹیگری میں پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے پی سی بی کی جانب سے اے کٹیگری میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ،محمد حفیظ ،شاہد آفریدی ،شعیب ملک ،یونس خان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

بی اور سی کٹیگری میں 8،8کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیاہے ،بی کٹیگری میں سرفراز احمد ، یاسر شاہ ،سعید اجمل ،اسد شفیق ،وہاب ریاض ،جنید خان ،راحت علی ، احمد شہزاد شامل ہیں جبکہ سی کٹیگری میں محمد رضوان ،شان مسعود،انور علی ،فواد عالم ،حارث سہیل اور عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ڈی کٹیگری میں عمر امن ،ذوالفقار بابر ،بابر عظیم،سمیع الحق اور صہیب شامل ہیں۔

ادھرقومی کرکٹرز پر نوٹوں اور نوازشات کی بارش برقرار،پی سی بی اور کرکٹرز کے درمیان سنٹرل کنٹریکٹ پر اگلے تین سال کا فارمولا طے پاگیا۔جس کے تحت ماہانہ پیکیج میں سالانہ،ٹیسٹ اور ون ڈے کی میچ فیس میں اضافہ ہوگا،فارمولے کا اطلاق یکم جولائی دوہزار پندرہ سے جون دو ہزار اٹھارہ تک ہوگا،فارمولے کے تحت پہلے سال کیلئے چاروں کیٹگریز کے ماہانہ معاوضے میں پہلے ہی دس فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے۔

فل ممبر ممالک کے خلاف کامیابی پر ون بونس کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ میچ و سیریز میں فتح اور عمدہ کارکردگی پر بھی انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ٹی ٹوینٹی سیریز کے ڈرا کی علاوہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے ڈرا ہونے پر بھی انعامات کی بارش ہوگی۔فارمولے کے تحت سال دو ہزار پندرہ سولہ میں سی اور ڈی کیٹگریز کے ماہانہ پیکیج میں دس فیصد،سال دو ہزار سولہ سترہ میں تمام کیٹگریز کے ماہانہ کنٹریکٹ میں دس فیصد،ٹیسٹ میچ فیس میں دس فیصد اور ون ڈے میچ فیس میں پانچ فیصد جبکہ سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں تمام کیٹگریزکے ماہانہ کنٹریکٹ میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔