سال کے آخری یو ایس اوپن میں بڑا اپ سیٹ ، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے رافیل نڈال کو ہرا کر یو ایس اوپن سے باہر کر دیا، سرینا ولیمز اور نوواک جاکووچ نے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی،کروشیا کے مارین چلچ، فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا اور امریکا کی وینس ولیمز نے بھی اپنے میچز جیت لئے

اتوار 6 ستمبر 2015 09:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں بڑا اپ سیٹ، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے رافیل نڈال کو ہرا کر یو ایس اوپن سے باہر کر دیا، سرینا ولیمز اور نوواک جاکووچ نے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی۔ نیویارک کے ہارڈ کورٹس پر جاری میگا ایونٹ میں امریکا کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے تیسرے راونڈ میں ہم وطن بیتھنی میٹک سینڈز کو شکست دی۔

ان کا اسکور تین چھے، سات پانچ اور چھے صفر رہا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے فابیو فوگنینی نے سپین کے رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دی، فوگنینی پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد چھے چار، چھے تین اور چھے چار سے اگلے تینوں سیٹ جیت کر چوتھے مرحلے میں پہنچے۔سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے اٹلی کی اینڈریاز سیپی کو شکست دی، ان کا اسکور چھے تین، سات پانچ اور سات پانچ رہا۔کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ نے سلواکیا کی ڈومینکا سیبلکووا کو سات چھے، چار چھے اور چھے تین سے شکست دی۔کروشیا کے مارین چلچ، فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا اور امریکا کی وینس ولیمز نے بھی اپنے میچز جیت لئے۔