نیو یارک میں پلو فائٹ،30 امریکی فوجی زخمی

اتوار 6 ستمبر 2015 09:56

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء)تفریح ، تفریح میں امریکی فوجیوں نے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا، تکیوں کی سالانہ لڑائی کے دوران زخمی ہو کر 30 کیڈٹ اسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نیویارک کی فوجی اکیڈمی میں کیڈٹس کے درمیان تکیوں کی سالانہ لڑائی ہوئی،جہاں مستی بھی خوب ہوئی اور خوب مزے لوٹے گئے،لیکن تفریح سے بھرپور یہ لڑائی کچھ کیڈٹس کی جانب سے تکیوں میں وزنی چیزیں رکھنے کے باعث اچانک حادثے میں تبدیل ہوگئی اور 30 کیڈٹ زخمی ہوکر اسپتال جا پہنچے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :