سرخ سیارے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے: ناسا

منگل 29 ستمبر 2015 08:30

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سیارے کے موسم گرما میں اسکی سطح پر پانی بہتا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ سرخ سیارے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے ہیں۔ سیارے کے موسم گرما میں اسکی سطح پر پانی بہتا ہے۔

(جاری ہے)

ناسا کے سائنس دان جان گرنسفیلڈ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا مریخ پر بھیجے گئے آربٹر خلائی جہاز سے حاصل شدہ معلومات سے نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سرخ سیارہ خشک نہیں ہے۔انہوں نے کہا مریخ کی فضا میں تبدیلی ہزاروں برس پہلے ہوئی اور تحقیق کی جا رہی ہے اس وقت وہاں کتنا پانی ہے۔