پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

منگل 29 ستمبر 2015 08:10

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج ہرارے میں کھیلا جائے گا،2 میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آج کے میچ میں زمبابوے کی ٹیم برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی تاکہ سیریزپر پاکستان کی برتری ختم جاسکے جبکہ پاکستان ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔