مالدیپ صدر یامین عبدالقیوم کی کشتی میں دھماکہ ،صدر محفوظ،دھماکے کے نتیجے میں صدر کی اہلیہ سمیت کئی حکام ز خمی

منگل 29 ستمبر 2015 08:33

مالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) مالدیپ کے صدر یامین عبدالقیوم کشتی میں ہونے والے دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ صدر یامین حج کی ادائیگی کے بعد کشتی میں گھر لوٹ رہے تھے کہ دارالحکومت مالی کے قریب انکی سپیڈ بوٹ میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں صدر کی اہلیہ سمیت کئی حکام کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تاہم صدر یامین اس حادثے میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ دھماکہ انجن روم میں ہوا تاہم دھماکے کی محرکات کا پتہ نہ چل سکا تفتیشی اداروں نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔