جرمنی ، 31 سال مردہ قرار دی گئی خاتون کا سراغ مل گیا

منگل 29 ستمبر 2015 08:33

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)جرمنی کی پولیس کو 31 سال مردہ قرار دی گئی ایک خاتون کا سراغ مل گیا ہے تاہم وہ اب بھی لاپتہ ہی رہنا چاہتی ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر برون شوائیگ کی رہائشی پاسٹیکا 1984 میں 24 سال کی عمر میں لاپتہ ہوگئیں تھیں،پولیس نے پاسٹیکاکو تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ بے سود ، رہی پولیس نے ایک شخص کو انہی دنوں لاپتہ ہونے والی جواں سال لڑکی کے قتل کا مجرم بھی قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقامی قانون کے مطابق پاسٹیکا کے لاپتہ ہونے کے 5 برس بعد انہیں مردہ قرار دے دیا،گزشتہ روز پاسٹیکا کا سراغ اس وقت ملا جب دارالحکومت ڈسلوڈورف میں چوری کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس ایک 55 سالہ خاتون تک پہنچی جن کا شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔ دوران تفتیش خاتون نے اپنی اصل شناخت ظاہر کی۔پاسٹیکاکی ضعیف ماں اور بھائی اْن کے زندہ ہونے کی خبر سن کرحیران رہ گئے اور انہوں نے ان سے رابطہ کرنا چاہا لیکن پاسٹیکا نے ان سے ملنے سے انکار کردیا،پولیس کے مطابق پاسٹیکا نے اپنی گمشدگی اور واپس نہ آنے کے پسِ منظر کو چھپا رہی ہیں اور تفصیلات دینے سے قاصر ہیں، پاسٹیکا کی یہ خواہش ہے کہ وہ اب بھی لاپتہ رہیں۔

متعلقہ عنوان :